بزدار کو ڈمی وزیر اعلیٰ بنا کر عوام کا پیسہ لوٹنے کا منصوبہ بنایا گیا، عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈمی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بٹھا کر عوام کے پیسے کو بےدردی سے لوٹنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈی پی او سے پٹواری تک ٹرانسفر پوسٹنگ کا شیئر جاتا تھا،اس دور میں ٹھیکوں کے اور تقرر و تبادلوں کے ریٹ مقرر تھے، ٹھیکے سے پہلے اور بعد میں کمیشن لیا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بھی گئے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ فرحت شہزادی اور ان کےخاوند احسن جمیل گجر پیچھے بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے تھے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم چیئرمین پی ٹی آئی لائے کہا گیا کہ یہ اسکیم تاجروں اور صنعتکاروں کےلیے ہے اس طرح عوام کو بےوقوف بنا کر فرح گوگی کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں فائدہ پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ عطاء تارڑ نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کی کرپشن میں سہولت کاری کی، اقتدار کو ختم ہوتا دیکھ کر چیئرمین پی ٹی آئی نے ان کو ملک سے بھگایا، فرح گوگی کو واپس آنا چاہیئے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں گواہی دینی چاہیے، احسن جمیل گجر کو بھی قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے