بھارتی کسانوں نے مودی کو ہلا کر رکھ دیا، پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا

بھارتی کسانوں نے مودی کو ہلا کر رکھ دیا، پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا

نئی دہلی (پاک صحافت) بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو 100 مکمل ہوگئے ہیں اور کسانوں نے مودی کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کرتے ہوئے ساری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روز مودی سرکار کے منظور کردہ سیاہ زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں اور ان کے حامیوں نے مختلف شہروں میں اہم شاہراہیں بند کردیں۔

اس موقع پر کسان رہنما درشن پال سنگھ نے کہا کہ احتجاجی تحریک کی شکل بدل چکی ہے، آج کنڈلی مانیسر پلول ایکسپریس وے کو 5 گھنٹے تک بند رکھا جائے گا، جبکہ 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر میں کسانوں کی تحریک خواتین چلائیں گی۔

ساتھ ہی دہلی میں جاری دھرنوں میں مستقل رہنے کی تیاری بھی کر لی گئی، اس دوران مودی حکومت نے ان کا پانی بند کردیا تھا، تاہم کسانوں نے اپنے واٹرپمپ لگاکر اس ہتھکنڈے کو ناکام بنادیا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے کم ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کے دھرنوں میں مظاہرین کے لیے پانی کی فراہمی روکنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے کسان رہنما راکیش کا کہنا ہے کہ لڑائی لمبی چلے گی۔ سرکار سے بات چیت کا کوئی امکان نہیں، مودی سرکار پر کسانوں کا غصہ بجا ہے، انہیں سردی، گرمی، اور بارش میں رکھا گیا۔

اس بیان پر اب مظاہرین نے دھرنوں میں مستقل رہنے کے لیے تیاریاں کرلی ہیں، سنگھو بارڈر پر لکڑی کی جگہ لوہے کے راڈ لگانے شروع کر دیے ہیں، گرمی سے بچنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، پنکھے اور اے سی لگائے جا رہے ہیں۔

کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ بڑی کمپنیاں سب کچھ کھا جائیں گی، بھارت میں اناج کا بحران پیدا ہو جائے گا، تحریک کو 100 دن مکمل ہونے پر مظاہروں کا یہ نیا پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

خیال رہے پنجاب سے 50 ہزار خواتین کسان وومن ڈے پر دلی پہنچیں گی اور بھارتی پنجاب میں بچے اور بڑے اپنے تحفظ کے لیے کرپان (چھوٹی تلوار/سکھوں کی مذہبی علامت) کے گر بھی سیکھ رہے ہیں جبکہ کسان رہنماؤں نے زرعی قوانین واپس نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کررکھا ہے اور بھارتی پارلیمنٹ کا دوسرا بجٹ سیشن کل سے شروع ہورہا ہے۔

دوسری جانب کانگریس ہریانہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف 10مارچ کو تحریک عدم اعتماد لا ئے گی جبکہ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹائم میگزین نے احتجاج میں شریک خواتین کسانوں کو سرورق میں جگہ دی ہے، تاہم کسانوں کا پیغام تھا انہیں ڈرایا اور خریدا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کاشتکاروں نے دلی کی طرف جانے والی بڑی سڑکیں بلاک کر کے دھرنا دیا ہوا ہے اور کل بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کےگھیراؤ کی بھی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے