مریم اورنگزیب

خان تمہارا یوم حساب آ چکا ہے، تمہارا گھر جانے کا وقت آ چکا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تمہاری کارکردگی کی وجہ سے اراکین اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے، تمہارے اراکین تمہاری کارکردگی سے نالاں ہیں، خان تمہارا یوم حساب آ چکا ہے، تمہارا گھر جانے کا وقت آ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، اب وزیر اعظم نہیں رہے۔ اب تم کو گھر جانا ہو گا، آج کا لانگ مارچ فیصلہ کن ہے، پورا پاکستان آج ہے قافلے کو دیکھے گا، اب ان کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہو گا، ملاقاتیں سیاسی عمل کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے  میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ حکومت کے پاس کوئی سرپرائز نہیں، اس کو گھر بھیج کر واپس آئیں گے، حکومت نےعوام کو کسی قابل نہیں چھوڑا، منحرف ارکان اور اتحادی ہمیں ووٹ دیں گے، مذہب کارڈ استعمال کرنے کے نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، تمہارے پاس جھوٹ ، نفرت اور گالی کا ٹرمپ کارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے