فاروق ستار کی مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار اور مفتاح اسماعیل میں ملاقات دو روز قبل مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس پر اچھے لوگوں کی ٹیم بنانا ضروری ہے، ملک میں مشترکہ قومی ایجنڈےکی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں اسی قومی ایجنڈے پر بات ہوئی، مفتاح اسماعیل نے مشترکہ قومی ایجنڈے کی ضرورت کو ناگزیز قرار دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ کراچی کو اپنائیں گے، بنائیں گے، بچائیں گے تو سمجھیں پاکستان کو بنایا، بچایا اور اپنایا، مفتاح اسماعیل کا معاشی ویژن بہت وسیع ہے، مفتاح نے کہا ہے وہ سوچ کر جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے