شاہد خاقان

بدقسمتی سے حکومت کو آئین، پارلیماں اور اخلاقیات کی پرواہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حکومت کو آئین، پارلیماں اور اخلاقیات کی کوئی  پرواہ نہیں ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم غیر آئینی رکاوٹوں جیسی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر نائب  صدر شاہد خاقان عباسی نے جاری بیان میں کہا کہ آج ملک میں عدم اعتماد کا جمہوری عمل جاری ہے، عمران خان کو واضح ہو چکا کہ ان کی حکومت کے فن گنے جا چکے، اس کو نکالنے والے وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اسے منتخب کیا اور یہی آئین بھی کہتا ہے کہ جب عوام کے نمائندے نالائق یا نا اہل ہوں تو ان سے جان چھڑائی جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جو حکومت اخلاقیات، آئین اور قانون پر یقین نہ رکھتی ہو تو پھر وہ سب کچھ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی کی پارٹی کا انتخاب نہیں جہاں اربوں روپے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے