محسن نقوی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ خیال رہے  کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تھارٹی کے لیے ہیومن ریسورس اور مشینری کی خریداری کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ اُنہوں نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت دی جو کہ اتھارٹی کے امور کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پوری عمارت کا 100 فیصد کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔ اُنہوں نے لیبارٹریوں کے لیےخریدے آلات دیکھے اور اُنہیں سول ورک معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے