سونیا حسین

صرف ہیروئن نہیں بلکہ معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہوں، سونیا حسین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں بلکہ وہ معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال ’عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم میں روایتی ہیرون کے کردار کا انتخاب کرنے کی بجائے باکسر کے کردار کا انتخاب کیوں کیا؟‘ کے جواب میں اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل کے طور پر نہیں دِکھانا چاہیئے۔ فلم ’دادل‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ لوگ ان کو ایسے کردار میں پسند کرتے ہیں اور وہ اسے خوش قسمتی سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسے کردار آفر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ رومینٹک رول ادا کرنے کے متعلق اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے فلم ’ٹچ بٹن‘ میں رومینٹک رول کیا ہے۔ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں آئی ہیں بلکہ وہ معاشرے میں تبدیلی کا پیغام پہنچانا چاہتی ہیں اور فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے