علی موسی گیلانی

فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ باہر سے آیا پیسہ کہاں استعمال ہورہا۔ علی موسی گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) علی موسی گیلانی کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ باہر سے آیا پیسہ کہاں استعمال ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی نے قومی اسمبلی سے اجلاس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب میں منتخب ہوا ہوں ملک میں نفرت کی آگ پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت اس نفرت کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

سید علی موسی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقابلہ اس فون کے ساتھ تھا جس کے ذریعہ روزانہ جھوٹ پھیلایا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ وہ باہر سے آیا پیسہ کہاں استعمال ہو رہا ہے۔ میں وسیب سے آیا ہوں جہاں مطالبہ ہے کہ ہمیں الگ صوبہ چاہئے جو ہمارا حق ہے۔ میں ن لیگ اور جے یو آئی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کا شکرگزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے