گنج پن

سائنسدانوں کی گنج پن کے علاج میں اہم ترین پیشرفت

(پاک صحافت) جاپان کے سائنسدانوں نے گنج پن کے علاج میں اہم ترین پیشرفت حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی محققین نے لیبارٹری میں بالوں کے مکمل غدود اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے گنج پن کے علاج کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔ یوکو ہاما نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے چوہوں کے embryonic جلدی خلیات کو ایک خصوصی جیل میں شامل کرکے بالوں کے غدود کو اگایا۔

یہ غدود بالوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور ان کے بغیر گنج پن کا سامنا ہوتا ہے۔ ابھی یہ تجربہ لیبارٹری کے کنٹرول ماحول میں کیا گیا اور اب محققین کی جانب سے کھلی فضا میں انسانی خلیات پر اس کی آزمائش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کامیابی سے بالوں سے محرومی کا باعث بننے والے امراض بشمول الوپ پیسیا کے نئے طریقہ علاج کو تشکیل دینا ممکن ہوجائے گا۔ تحقیقی ٹیم کو توقع ہے کہ ان کے کام سے یہ سمجھنے میں بھی مدد ملے گی کہ کیوں کچھ افراد گنج پن کے شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب انسانی خلیات کو استعمال کریں گے جس کے بعد ادویات کی تیاری پر کام کیا جائے گا۔ خصوصی جیل سے لیبارٹری میں بالوں کے غدود کو بالکل اسی طرح اگانے میں کامیابی ملی جیسے جسم کے اندر یہ غدود اگتے ہیں۔ لیبارٹری میں 23 دن کے دوران ان غدود کی لمبائی 3 ملی میٹر تک بڑھ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے