شاہ محمود قریشی

الیکشن کمیشن کا بے بنیاد الزامات پر شاہ محمود قریشی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

ملتان (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر ان کے خلاف قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے ان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے حلقے 217 پی پی میں فیکٹری کے اندر بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کے شاہ محمود قریشی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق شاہ محمود قریشی کی شکایت پر خود فیکٹری کا دورہ کیا، نہ تو وہاں بیلٹ پیپرز تھے اور نہ ہی ٹھپے لگائے جارہے تھے، ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو غلط الزامات پر نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی بغیر اتھارٹی کیسے نجی مقامات پر داخل ہوسکتے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے