خواجہ سعد رفیق

عمران نیازی کو نااہلی اور آئین شکنی کا جواب دینا ہوگا۔ خواجہ سعد رفیق

راولپنڈی (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی نااہلی اور آئین شکنی کا جواب قوم کو دینا ہوگا، وہ ڈرامے کرکے کسی صورت بچ نہیں پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی تباہی اور اغیار کی غلامی کے دلدل میں دھکیلنے والا عمران مافیا سازش منترہ الاپ کر اپنے قومی جرائم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔

رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران ابوجہل کو لوٹ مار، اقربا پروری، ناانصافیوں آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور کرپشن بے نقاب کرنے کے لئے اگلا لاٸحہ عمل تشکیل دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے