عائزہ خان

مقبول اداکارہ عائزہ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ عائزہ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، اداکارہ عائزہ خان  انسٹاگرام پر 10 ملین (ایک کروڑ)  فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئیں۔ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے فالوورز میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان کے 10 ملین فالورز  اتوار کے روز مکمل ہوئے اور یوں وہ  انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی  پاکستانی  شخصیت بن گئیں۔دوسری جانب اداکارہ ایمن خان 9 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سلیبریٹی ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ ایمن کی بہن منال خان، جنہوں نے جمعے کو احسن محسن اکرام سے شادی کی ، ان کے 7.8 ملین انسٹاگرام  فالوورز ہیں ۔ اداکارہ ماہرہ خان اور سجل علی بھی بالترتیب 7.9 اور 7.2 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پانچ پاکستانی شخصیات میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے