کسی امتیاز کے بغیر پاکستان سب کا ہے، انتہاپسندی کی یہاں کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کا طاقت کا استعمال اور مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے، ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کی مسلح کارروائی قبول نہیں کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام و مشائخ سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ بغیر کسی مذہبی، صوبائی یا کسی اور امتیاز کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کسی کے خلاف کسی کے عدم برداشت اور انتہا پسند رویے کے لیے کوئی جگہ نہیں، بالخصوص اقلیتوں اور کمزور طبقوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہا پسند رویے کی کوئی جگہ نہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علمائے کرام و مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی، علمائے کرام و مشائخ نے ملک میں رواداری، امن کی ریاستی کوششوں کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔علمائے کرام و مشائخ نے سیکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کیلئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام و مشائخ نے کہا کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے، بعض عناصر کی مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کیلئے ہیں، بعض عناصر کی مسخ شدہ تشریحات کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔ آرمی چیف نے انتہا پسندوں، دہشت گردوں کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خاتمے کیلئے علماء کے فتویٰ ”پیغام پاکستان“ کو سراہتے ہوئے علماء و مشائخ سے گمراہ کن پروپیگنڈے کی تشہیر کے تدارک پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے