شیعہ علماء کونسل سندھ

غیر قانونی ایف آئی آر، شیعہ علماء کونسل نے سندھ حکومت کو خبردار کردیا

کراچی (پاک صحافت) شیعہ علماء کونسل نے سندھ حکومت کو خبردار کردیا، شیعہ علماء کونسل کا کہنا ہے کہ اگر عزاداروں کے خلاف غیر قانونی ایف آئی آرز ختم نہ کی گئیں تو لانگ مارچ کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے پورے صوبے کو بند کردیں گے۔ خیال رہے کہ شیعہ علماء کونسل کا سکھر سے شروع ہونے والا لانگ مارچ آج حیدرآباد پہنچنے والاہے۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ آج رات تک کراچی پہنچ جائے گا، جہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا، مطالبات منظور ہونے تک مارچ کے شرکاء احتجاج جاری رکھیں گے، بصورت دیگر سندھ بھر کو جام کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے سندھ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگر آپ کا لانگ مارچ قانونی ہو سکتا ہے تو ہمارا بھی مارچ آئینی ہے، اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ علامہ ناظر تقوی کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ حکومت کی جانب سے عزاداروں کے خلاف کاٹی گئی غیر قانونی ایف آئی آرز کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا،  مارچ کے شرکاء وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنہ جاری رکھیں گے، ان کا کہنا ہے کہ  اگلے مرحلے میں پورے صوبے کو جام کردیں گے، یہاں تک کہ کوئی چڑیا بھی پر نہیں مارسکے گی۔

واضح رہے کہ محرم الحرام و صفر المظفر 2020ء سے پہلے اور بعد تسلسل کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے عزاء اور اربعین واک میں بے جا پاپندیوں، مداخلت، رکاوٹیں ڈالنے، توہین و تذلیل کرنے، خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنے فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور بلاجواز جھوٹی بوگس، جعلی و مضحکہ خیز باتوں کی بناء پر ایف آئی آر کے اندراج جیسے اقدامات کئے گئے۔ جس کے خلاف سکھر سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے، ہم پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گئے، جو ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے