شیعہ علماء کونسل

شیعہ علماء کونسل کا آج سے لانگ مارچ کا آغاز، کل وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے سامنے احتجاج ہوگا

سکھر (پاک صحافت) شیعہ علماء کونس صوبہ سندھ کی جانب سے آج سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سکھر سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ ہوگا۔ آج صبح سے شرکاء ریلیوں کے صورت میں لانگ مارچ میں شریک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے بتایا کہ سکھر سے لانگ مارچ کا آغاز ہوچکا ہے جو کل کراچی میں داخل ہوگا، جہاں پر شیعہ علماء کونسل کے ذمہ داران و کارکنان اس لانگ مارچ کے شرکا بھرپور استقبال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے عزاداروں پر کاٹی گئی غیرقانونی ایف آرئی آرز کے خاتمے کے لئے یہ لانگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ عزاداری پر کسی قسم کا قدغن منظور نہیں، ہم نے حکومتی نمائندوں سے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہا لیکن حکومتی نمائندے صرف ٹال مٹول کرتے رہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ موسیٰ جسکانی نے بھی لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی جنوری اور فروری میں ایک بڑی تعداد میں عزاداروں کو اذیت ناک پریکٹس شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ہے، جس میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں۔ ہم اس ناجائز اور ناروا اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر رہنماء علامہ شیخ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام و صفر المظفر 2020ء سے پہلے اور بعد تسلسل کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے عزاء اور اربعین واک میں بے جا پاپندیوں، مداخلت، رکاوٹیں ڈالنے، توہین و تذلیل کرنے، خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنے فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور بلاجواز جھوٹی بوگس، جعلی و مضحکہ خیز باتوں کی بناء پر ایف آئی آر کے اندراج جیسے اقدامات کئے گئے۔ جس کے خلاف سکھر سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے، ہم پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گئے، جو ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے