اسماعیل ہنیہ نے قطر سے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کرنے کی اپیل کردی

اسماعیل ہنیہ نے قطر سے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کرنے کی اپیل کردی

رام اللہ (پاک صحافت) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں رواں سال ہونے والے انتخابات کی نگرانی کرے تاکہ انتخابات کو شفاف بنانے میں مدد دی جاسکے۔

انہوں‌ قطر سے کہا کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر فلسطین میں انتخابات کرانے اور انتخابی نتائج کے احترام کے لیے کام کرے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز اسماعیل ہنیہ نے امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کو ایک مکتوب ارسال کیا جس میں انہوں ‌نے فلسطینی قوم کی حمایت پر مبنی دوحا کے موقف کو سراہا ہے مکتوب میں حال ہی میں مصر کی میزبانی میں 14 فلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونےوالی بات چیت اور اس حوالے سے قطر اور روس کے موقف سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطین میں مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے اور پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے تینوں مراحل میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے مکتوب میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور حماس کو توقع ہے کہ قطر فلسطین میں ہونے والے انتخابات کو کامیاب بنانے میں معاونت کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی، غرب اردن اور القدس میں شفاف انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتی ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ ہم قطر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل پر دبائو ڈالے تاکہ وہ فلسطین میں انتخابی عمل میں رخنہ اندازی نہ کرے اور القدس میں انتخابات کرانے کی اجازت فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے