مریم اورنگزیب

عمران خان کا اپنا ہی ویڈیو اسکینڈل پکڑا گیا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ بیچنے پر عمران خان کی اپنی ہی جماعت نے بغاوت کر دی ہے،  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی بغاوت نے عمران صاحب کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود ہی آٹا، چینی، دوائی چوری میں پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود گیس بجلی اور ایل این جی چوری میں پکڑے گئے، دوسروں پر منی لانڈرنگ اور چوری کا الزام لگایا اور عمران صاحب خود فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے عمران صاحب کی چوری ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی، عمران صاحب جس چیز کا شور کرتے ہیں اور نوٹس لیتے ہیں اُسی میں خود چور نکلتے ہیں۔ انا کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنےکے لیے کر رہے تھے، عمران صاحب نے دوسروں پر ووٹ کی خرید و فروخت کا الزام لگایا اور اپنا ویڈیو اسکینڈل پکڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے