حافظ حمداللہ

عمران خان اور شیخ رشید کی رخصتی یقینی ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں، عمران خان اور شیخ رشید کی رخصتی یقینی اور حتمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو 4 سال بعد یقین ہوگیا کہ حکومت رخصت ہو رہی ہے، متحدہ اپوزیشن شیخ رشید کی بات کو دیکھ کر فیصلے نہیں کرتی، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، اصلاحات بھی ہوں گی اور الیکشن بھی ہوگا۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ عالمی قوتیں کون ہیں، امریکہ اور یورپ کی آپ نے غلامی اور بندگی کی، آپ نے امریکہ کے کہنے پر کشمیر بیچ دیا، کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دیا، امریکہ کی ایماء پر آپ نے سی پیک بند کردیا، سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔ پہلے آپ یہ ثابت کریں کہ عالمی سازش کیسے ہے، آپ تو ان کے غلام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے