گرفتاری

غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 42 افراد گرفتار

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں ایسٹ زون پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 42 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ سید عرفان بہادر نے کہا ہے کہ شارع فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی آئی بی، عزیز بھٹی اور نیو ٹاؤن میں چھاپے مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ سید عرفان بہادر نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی مقیم 42 افغان باشندے کو گرفتار  کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغانی باشندوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر سے 121 افغان باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے مختلف علاقوں سے 45 افغانی باشندے گرفتار کیے گئے تھے، ایسٹ پولیس نے 18 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے