صدر مملکت عارف علوی

بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت

اسلام آباد (پاک صحافت) قائدِاعظم کے یوم وفات کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بابائے قوم کی 75 ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پوری قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے قائدِاعظم کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان حاصل کیا، انہوں نے ہمیشہ امن، مساوات، قانون کی بالادستی،  معاشی وسماجی انصاف اور اقلیتیوں کے حقوق کی وکالت کی۔ انہوں نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ قائدِاعظم نے مسلمانان ہند کا مقدمہ لڑا اور علیحدہ ریاست کا قیام عمل میں لائے، پاکستان کو قائد کے وژن کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کرتےہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے مزید کہاکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے قائدِاعظم کے بتائے سنہری اُصولوں پر عمل کرنا ہوگا، پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لئے تمام تر توجہ تعلیم اور غربت کے خاتمے پر مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے  کہا کہ ملک کے کمزور طبقات سمیت خواتین اور نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے