آصف زرداری

آصف زرداری اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے، اہم شخصیات کی پی پی میں شمولیت کا امکان

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرین آصف علی زرداری اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں  وہ پی پی رہنماؤں اور دیگر کئی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق آصف رزداری کے دورہ لاہور کے دوران اہم شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے لیے آصف علی زرداری نے ماضی کی حلیف جماعتوں سے رابطے بھی کیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق قاسم ضیاء کو پنجاب میں اہم ذمے داری دیئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری دورہ لاہور میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے، وہ پیپلز پارٹی پنجاب کے مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری حاجی عزیز الرحمٰن چن کی عیادت کے لیے ان کے گھر بھی جائیں گے۔ ایک ذرائع کے مطابق قاسم ضیاء کو پنجاب میں اہم ذمے داری دیئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے