مریم اورنگزیب

تسنیم حیدر کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ ن لیگ کا ترجمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے، تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔ تسنیم حیدر کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کے لیے رچایا گیا ہے، تسنیم حیدر کے دائیں، بائیں بیٹھے دونوں افراد پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر ہیں جو لندن میں نواز شریف کےگھر کے باہر مظاہرے کراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے