افغان تارکین

غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 19 فروری سے 25 فروری تک مزید 5 ہزار 368 غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ وطن واپس جانے والے افغان شہریوں میں ایک ہزار 764 مرد، ایک ہزار 120 خواتین اور 2 ہزار 484 سے زائد بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لیے 212 گاڑیوں میں 237 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25 فروری 2024 تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 98 ہزار 228 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے