وزیراعظم شہباز شریف

فیصل آباد کی ساری سیٹیں جیتے تو آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے، شہباز شریف

فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی ساری سیٹیں جیتیں گے تو آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی طاقت اور سرمایہ ہیں، جنہیں دوبارہ لیپ ٹاپ ملیں گے۔ فیصل آباد کی ساری سیٹیں جیتنا ہے، 8 فروری کو شیر پر مہر لگانی ہے، ہیرا پھیری نہیں کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگاؤ گے تو نوجوانوں کےلیے نواز شریف جدید تعلیم کا انتظام کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں ایکسپریس وے بناکر دی، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اگر موقع ملا تو نواز شریف آپ کو فیصل آباد میں میٹرو بناکر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھاٹھے مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ یہ جذبہ نواز شریف کے لیے ہے، آپ نے ن لیگی قائد کے ساتھ پیار کیا ہے اور محبت کی ہے۔ ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے فیصل آباد کو ہمیشہ اپنا شہر جانا ہے، وہ ترقیاتی منصوبے لائے، میں پارٹی قائد کے حکم پر روزانہ صبح 6 بجے فیصل آباد آتا تھا، جس وقت لوگ لحاف میں سوئے ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے