بلاول بھٹو

غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہماری سیاست شخصیات کےخلاف نہیں ہونی چاہیے۔ جو کوئی آپ کو پرتشدد واقعات کے لیے اکسائے، نفرت پر مبنی باتیں کرے اس کو مسترد کردیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں جو نوجوانوں کو گمراہ کرکے تشدد پر اکسانا چاہتے ہیں انہیں رد کرنا ہوگا، ہمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کا تنزلی کا چیلنج درپیش ہے، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، آج کی تقریب میں شرکت میرے باعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نوجوان نسل میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کسی خاص طبقے یا کچھ افراد کا نہیں بلکہ سب کا ہے، نوجوان اصل سرمایہ ہیں، اور یہ ہی مستقل اور حال کی امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے