سراج الحق

ادھورے منصوبے کا افتتاح عوام سے دھوکہ ہے، سراج الحق کی عمران خان پر کڑی تنقید

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی گرین لائن منصوبے کی افتتاح پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ادھورے منصوبے کا افتتاح عوام سے دھوکہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے گرین بس کے افتتاح  کیخلاف مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے بعد  جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی میدان میں آگئے ، سراج الحق کا کہنا ہے کہ ادھورے منصوبے کا افتتاح کراچی کے عوام سے دھوکہ ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت ادھورے منصوبوں پر تختیاں لگا کر صرف کریڈٹ لینا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جاری بیان میں مزید  کہا کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیسہ چلا  جو جمہوریت کی نفی ہے ، حکمران جمہوریت قائم رکھنے میں ناکام ہوئے ۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام میں کسی غریب انسان کے اسمبلی میں آنے کے امکانات نا ممکن ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے