نوازشریف

نواز شریف کے این اے 15 سے کاغذات منظور ہو گئے

مانسہرہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 15 سے کاغذات منظور ہو گئے۔ ریٹرننگ آفیسر این اے 15 کے سامنے دونوں اطراف سے وکلاء نے دلائل دیے۔ جہانگیر خان جدون ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف دائر اعتراض مسترد ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سامنے آئے تھے۔ مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف 5 جج فیصلہ دے چکے ہیں اور سپریم کورٹ انہیں تاحیات نااہل کر چکی ہے، ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ اعتراضات پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہد رفیق نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس داخل کرائے تھے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیں۔ این اے 15 سے پی ٹی آئی امیدوار اعظم سواتی نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر ن لیگ کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے