مریم نواز

غداری کے فتوے دینے والوں کا جلد احتساب ہوگا۔ مریم نواز

شیخوپورہ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لئے مخالف افراد پر غداری کے فتوے لگانے والوں کا جلد احتساب ہوگا۔ اب عوام ان نااہلوں کو پہچان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آئین اور حق سچ کی بات کرنا غداری ہے تو یہ غداری بار بار کریں گے، غداری غداری کا کھیل بہت برسوں سے سنتے آرہے ہیں۔ غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کو دیا گیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ غداری کا لقب نواز شریف اور مریم نواز کے حصے میں بھی آیا تھا۔ وقت بدل رہا ہے، لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، آج لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ ان کا حق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے غداری کے فتوے پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے