شہباز شریف

بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر شہبازشریف کا اظہار تعزیت

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے پاکستان کی بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کے پی کے کی پہلی اور پاکستان کی بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں اظہار تعزیت پیش کی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں بیگم نسیم ولی خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے