عائزہ خان

عائزہ خان نے انسٹاگرام فالوورز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ایک بار پھر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہیں فالو کرنے والے افراد کی تعداد 90 لاکھ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فوٹو اینڈ ویڈٰیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 90 لاکھ فالوورز کی تعدد مکمل ہونے پر اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد میں حالیہ اضافہ رمضان المبارک میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے ‘چپکے چپکے ‘ کے باعث ہوا۔

واضح رہے کہ جنوری 2021 کے اختتام پر عائزہ خان 80 لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلی شوبز شخصیت بنیں تھیں جن کے سوشل شیئرنگ ایپ پر اتنے فالوورز تھے ان کے بعد ایمن خان کے فالوورز کی تعداد بھی 80 لاکھ ہوگئی تھی اور بعدازاں انہوں نے عائزہ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے بھی چھوڑ دیا تھا۔ اب ایمن خان فالوورز کی تعداد میں دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 85 لاکھ ہے، جبکہ 75 لاکھ فالورز کے ساتھ ماہرہ خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے