مولانا فضل الرحمن

افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے افغان حکومت سے مذاکرات کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے افغان حکومت سے مذاکرات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے افغان حکومت سے مذاکرات کئے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لیکر ان کی واپسی کا طریقۂ کار طے کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور با اثر لوگوں کی جانب سے قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے، ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دوطرفہ مذاکرات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے