جسٹس عائشہ ملک

پارلیمانی کمیٹی کیجانب سے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی جج مقرر کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون جج ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ججز تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کو جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

چیئرمین کمیٹی فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ عائشہ ملک کے نام کی منظوری اتفاق رائے سے دی گئی، ہم سینیارٹی کے طریقہ کار کو ختم نہیں کررہے۔ انہوں  نے کہا کہ ایک خاتون کی پہلی بار تقرری ہورہی ہے تو اس کی منظوری دی ہے، جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری ملکی مفاد میں دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے