بلاول بھٹو زرداری

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

ملتان (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے،  جہاں پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع  کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پہنچنے  پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملتان ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس ملتان کے لیے روانہ ہوئے۔ خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری 9 فروری کو جنوبی پنجاب کے تنظیمی عہدے داروں اور مختلف وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10فروری کو ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے  جبکہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے مرحوم ملک نور ربانی کھر کے گھر تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔ پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 11 فروری کو واپس روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے