عطا تارڑ

حکومتی سرپرستی میں عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں پر الزام تراشی کرکے حکومتی سرپرستی میں عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ شہباز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر الزام تراشی، میڈیا ٹرائل اور جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف عدالت میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔

رہنما ن لیگ عطاءاللہ تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی انتقام نے آپ کو سیاسی ناکام بنا دیا ہے۔ جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کر کے ہمارا میڈیا ٹرائل کیا گیا اور اس دوران عوام کے آٹے، چینی اور ادویات پے ڈاکہ ڈالا گیا۔ شرم ہوتی تو تم ڈوب مرتے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے