حمزہ شہباز

عوام کے ساتھ مل کر حکومت کا محاسبہ کریں گے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ ملک کر سڑکوں پر نکلیں گے اور اس نااہل حکومت کا محاسبہ کریں گے۔  خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے گھر فاقوں نے ڈیرے لگائے ہوئے ہیں، دوائیاں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کےباوجود نئے ٹیکس لگائیں۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم نے دن رات لگا کر لاہور سے ڈینگی کا خاتمہ کیا تھا، اب اس سے لوگ انتقال کر رہے ہیں، یہ لوگ وقت پر اسپرے بھی نہ کرا سکے، بےحسی ہے، دن رات جھوٹ بولتے ہیں۔ حمزہ شہاز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ کہا ہے معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے