سراج الحق

پی ٹی آئی کی سونامی نے عوام کو گھروں کے سامان کی نیلامی پر مجبور کر دیا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مہنگائی اور بے روزگاری کی سونامی نے عوام کو گھروں کے سامان نیلام کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جان لیوا مہنگائی کی نئی لہر پر وفاقی وزراء شرمندگی کی بجائے عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ نااہل حکومت کی وجہ سے مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن یک بارگی عوام پر حملہ آور ہیں۔ آئی ایم ایف کی غیر مشروط غلامی نے حکومت کو بے وقار کر دیا ہے۔ وزیراعظم آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام کے خون پسینے سے کمائی گئی ایک ایک پائی نچوڑنا چاہتے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی نے پوری قوم کو آزمائش سے دوچار کر دیا ہے۔ نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لاکھوں افراد سے روزگار چھین لیا ہے۔ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک میں تیزی لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے