حمزہ شہباز

عوام کو ایک لاکھ گھر دینے کے بجائے بے گھر کردیا گیا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے قبل غریب کو اپنا گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن عوام کو ایک لاکھ گھر دینے کے بجائے بے گھر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ، نوجوان بے روزگار اور غریب بھوکے مررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے نوجوانوں کو بےروزگار کیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں  ملکی معیشت تباہ، نوجوان بے روزگار اور غریب بھوکے مررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 24 ارب کی لاگت سے خانیوال لودھراں روڈ شہباز شریف کا عوام کے لیےتحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے