رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے ن لیگ کیجانب سے ڈیل کی افواہوں کو مسترد کردیا

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نہ ہم کسی سے ڈیل کررہے ہیں اور نہ ہی ہم کسی سے ڈیل کرکے اقتدار میں آئیں گے، ن لیگ صرف عوامی حمایت اور طاقت سے اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہمارا واضح موقف ہے شفاف الیکشن ہوں۔ عمران خان نے اپنے اے ٹی ایمز کو این آر او دے دیا ہے۔ گزشتہ حکومت نے تو انہیں مہنگی گیس خریدنے کا نہیں کہا تھا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی کوئی پرفارمنس نہیں، حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کردیا ہے۔ ایک بحران کے بعد دوسرا بحران شروع ہو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ ملک کو مزید تباہی میں دھکیلنے سے بچانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے