کے الیکٹرک

عوام کا غصہ سمجھتے ہیں، ریلیف کا اختیار نہیں۔ کے الیکٹرک

کراچی (پاک صحافت) کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کا غصہ سمجھتے ہیں، ریلیف کا اختیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا غصہ سمجھتے ہیں، ریلیف کا اختیار نہیں، کیسے دیں؟ نرخ بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ وفاق کے ٹیرف سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں، کے الیکٹرک ریگولیٹڈ ماحول میں کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی بجلی قیمتوں سے کے الیکٹرک کو منافع نہیں ہوتا، حکومتی سطح پر کوئی ریلیف کا اعلان ہوا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے