اعظم نذیر

آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہی ہونگے۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آج مشترکہ مفادات کونسل کا طویل اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی، سی سی آئی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کی متفقہ منظوری دی گئی، مشترکہ مفادات کونسل کے تمام 8 ممبران نے نئی مردم شماری کی منظوری دی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آئینی بحرانی کیفیت تھی جسے اب دور کرلیا گیا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کا عمل کتنی جلدی کرتا ہے، چار ماہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنا ہوتا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے کہ وہ کتنی جلدی حلقہ بندیوں کا معاملہ طے کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام صوبوں کی نشستیں وہی رہیں گی، اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگی، مردم شماری کے نتائج ایسے ہیں اس سے نشستوں کی تقسیم پر اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے