ماہرہ خان

رضوانہ کو انصاف دلانے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان بھی نادیہ جمیل کی مہم میں شامل

کراچی (پاک صحافت) سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں گھریلو ملازمہ رضوانہ کو انصاف دلانے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان بھی نادیہ جمیل کی مہم میں شامل ہوگئیں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نادیہ جمیل نے اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھیجا گیا ویڈیو پیغام شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بچوں سے محنت مشقت کروانے کو غیر قانونی قرار یتے ہوئے درخواست کی اور کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے اس بات کا احساس کریں اور اس کے خلاف اقدامات اُٹھائیں۔انہوں یہ واضح کیا کہ وہ یہ پیغام ایسے غریب والدین کے لئے نہیں ہے جو اپنے بچوں سے کام کرواتے ہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے باحیثیت اور پڑھے لکھے طبقے کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ جو کم عمر بچوں کو بطور ملازم رکھتے ہیں اور ان سے جبری مشقت کرواتے ہیں کیونکہ رضوانہ جیسے واقعات جن گھروں میں ہوتے ہیں وہ گھرانے پڑھے لکھے اور طاقتور ہوتے ہیں کیوں کہ ان لوگوں کو اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا کوئی احتساب نہیں ہوگا۔انہوں نے با اقتدار افراد سے درخواست کی کہ ایسی قانون سازی کی جائے کہ کوئی بھی بچوں کے ساتھ ناانصافی نہ کرسکے اور رضوانہ کیس سمیت اس طرح کے دیگر تمام کیسز کا احتساب کیا جائے اور ان میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے