احسن اقبال

عمران خان ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی دس لاکھ چھوڑ کے 1 کروڑ افراد بھی ڈی چوک پہ اکٹھے کر لیں وہ تحریک عدم اعتماد سے نہیں بچ سکتے چونکہ وہ ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مہنگائی توڑنے والوں کا جتنا بڑا جلسہ کریں گے، مہنگائی کے ستائے اس سے کئی گنا زیادہ آ سکتے ہیں، ہر رکن اسمبلی انشاءاللہ ووٹ ڈالے گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ چور کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے، انہیں سمجھ آگئی ہے وہ ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ملک کے سلیکٹڈ وزیراعظم نے عوام میں کھڑے ہو کرغریبوں کا تمسخر اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے