شیری رحمان

سلیکٹڈ حکومت کے دن اب گنے جاچکے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کے اب دن گنے جاچکے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے وہ ہر کسی سے تصادم کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم جس طرح کی زبان اور لہجا استعمال کر رہے وہ بہت ہی حیران کن ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کہتے ہیں وہ کسی بلاک کا حصہ نہیں نیوٹرل ہیں، دعوی کرتے ہیں کرکٹ میں نیوٹرل امپائر انہوں نے ہی متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم کہتے ہیں نیوٹرل تو صرف جانور ہوتا ہے، وزیراعظم نے پہلے کہا عدم اعتماد ان کے خلاف عالمی سازش ہے اب کہتے ہیں ان کی دعا قبول ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے