خورشید شاہ

سینیٹ الیکشن آئین اور قانون کے تحت ہونے چاہئے: خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین اور قانون کے تحت ہونے چاہئے حکومت اگر آئین میں کسی قسم کی تبدیلی کرنا چاہتی ہے تو ایوان میں لے آئے، یہ روایت ان حکمرانوں نے ڈالی ہے کہ ممبران کی خرید و فروخت ہو۔

خورشید شاہ نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ابھی تک پارلیمنٹ کو تسلیم ہی نہیں کیا، وہ ادھر ادھر کی ترمیم لانے کی کوشش کر رہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ ملک کے چاروں صوبوں کی ضمانت ہے، حکومت کو پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہئے، پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو ریاست مضبوط ہوگی۔ان کاکہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن آئین اور قانون کے تحت ہونے چاہیے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ انہیں سندھ حکومت نے گرفتار نہیں کرایا، وہ تو چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر گرفتار ہوئے ہیں۔خورشید شاہ کا الیکشن کمیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن والے دن سارے انتظامات الیکشن کمیشن کے پاس ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں 14 ممبران کی خرید وفروخت ہوئی۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ پر نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس مختصر سماعت کے بعد احتساب عدالت نے 8 مارچ تک مقدمہ ملتوی کر دیا، عدالت نے مقدمے میں نامزد خورشید شاہ کے بھتیجے جنید شاہ کو ضمانتی مچلکے پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے