مولانا فضل الرحمن

چیئرمین سینیٹ کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پشاور میں اہم ملاقات کی، اور انہیں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کرانے سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں پی ڈی ایم سربراہ اور چیئرمین سینیٹ نے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اور عدالتی بحران پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کی کمیٹیوں کے درمیان ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کرانے سے متعلق مذاکرات کے دو ادوار ہوچکے ہیں، جبکہ فائنل راونڈ آئندہ منگل کو ہوگا۔ اورحکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 7 رکنی کمیٹی میں جمیعت علمائے اسلام کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے