لاہور این اے 130، نواز شریف کامیاب، یاسمین راشد کو شکست

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے حلقے این اے 130 لاہور 14 سے تمام 376 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ آ گیا۔  خیال رہے کہ تمام حلقوں سے غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ليگ ن کے قائد محمد نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

واضح رہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف لاہور کے حلقے این اے 130 سے 55981 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے