بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی پاکستانی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی۔ بلاول بھٹو

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستانی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان آکر بہت خوشی ہورہی ہے، جب بھی ڈی آئی خان آیا عوام نے محبت سے استقبال کیا، شاندار استقبال پر ڈی آئی خان کے عوام کا شکر گزار ہوں۔ ہمارا اور آپ کا رشتہ 3 نسلوں سے چلتا آرہا ہے، ذوالفقار بھٹو نے ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن لڑا تھا، بے نظیر بھٹو بھی ڈیرہ اسماعیل خان آتی تھیں، آج میں اپنے بہادر بہن بھائیوں کے درمیان کھڑا ہوں، لوگ کہتے تھے بہت سردی ہے انتخابی مہم مشکل ہوگی، آج تو ڈیرہ اسماعیل خان میں سورج نکلا ہوا ہے، سردی بھی کم ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج آپ کا جذبہ دیکھ کر نظر آرہا ہے کہ تیروں کی بارش ہوگی، میں عوام کے لیے دن رات محنت کررہا ہوں، پیپلزپارٹی کے جیالے بہادر اور وفادار ہیں، روایتی سیاست دانوں کوعوام کا کوئی احساس نہیں، روایتی سیاست دانوں میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے، ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اورغربت بڑھ رہی ہے، پیپلزپارٹی پاکستانی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی، ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے سیلاب آیا اور بڑی تباہی ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے