امتیاز شیخ

عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے عمران خان کی منفی اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے، عمران خان کے سارے جھوٹ بے نقاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام بیانیے جھاگ کی طرح بیٹھ چکے ہیں۔ غرور و تکبر میں ڈوبا شخص آصف زرداری سے این آر او مانگ رہا ہے، فسادی ٹولے کو مزید انتشار اور انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد پر ایک مرتبہ پھر حملہ آور ہونے کے لیے سپریم کورٹ سے تحفظ مانگ رہا ہے، عمران خان کی لانگ مارچ کی کال ”ٹیلیفون“ کال تک محدود ہوگٸی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے اتنا بزدل شخص کبھی نہیں دیکھا، گرفتاری کے خوف سے اپنا گھر چھوڑ کر ”کے پی کے“ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں چھپا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے