سعید غنی

غیرجمہوری حکومتوں نےدنیا کو دکھانے کیلئے صرف ڈرامے بازیاں کیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرجمہوری حکومتوں نے دنیا کو دکھانے کے لئے صرف ڈرامے بازیاں کی ہیں جبکہ ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاہدے ہیں عالمی دنیا کے ساتھ ہم پر لازم ہے ان کا خیال کریں۔ ہماری غیرجمہوری حکومتوں نے دنیا کو دکھانے کے لئے صرف ڈرامے بازیاں کیں جبکہ میڈیا اور اقلیتیں عذاب کا شکار رہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ بدقستی سے سیالکوٹ جیسے واقعات ہوجاتے ہیں جن کا نقصان ریاست کو ہوتا ہے، ہر ملک میں ایسے عناصر ہوتے ہیں۔ بلاول بھٹو ہمارے وزیر خارجہ ہیں اللہ نے ان کو ہمت دی ہے کہ دنیا کو بتائے کہ ہم بہت اچھے اچھے کام بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے چیلنجز اور مشکلات ہیں، صرف حکومت کا نہیں عدلیہ کا بھی کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے