مریم نواز

عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے عوام دشمنی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی ہیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔ عوام دشمن حکومت نے عمران نیازی کی سربراہی میں عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے